Boll Viral news

سوشل میڈیا پر پاکستانی ڈرائیور کی امداد کی ویڈیو وائرل

(بول نیوز) سعودی ویب سائیٹ سعودی گزٹ کے مطابق رستم خان نامی پاکستانی ڈرائیور کو سعودی عرب میں ایک سڑک پر ہونے والے حادثے میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت ہو جانے کے الزام میں قید کیا گیا تھا جس پر اسےخون بہا کے طور پر 270،000 سعودی ریال ادا کرنے کو کہا گیا تھا. رستم خان جو کہ سعودیہ میں ڈرائیور ہے اتنی بڑی رقم دینے کی استطاعت نہیں رکھتا تھا تاہم اس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ڈالی جس میں اس نے پیسے دینے کے بدلے اپنے گردے فروخت کرنے کی پیشکش کی. سوشل میڈیا پر ویڈیو آتے ہی ایک سعودی اداکار فايز المالكي نے اپنی ویڈیو میں پاکستانی ڈدائیور خان کی مدد کرنے کی حامی بھری اور جلد ہی جیل پہنچ گیا جہاں اس نے رستم خان کو خون بہا کی رقم 270،000 سعودی ریال امداد کے طور پر ادا کیئے۔ سوشل میڈیا پر سعودی اداکار فايز المالكي کے اقدام کو کافی سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اداکار فايز المالكي نے پاکستانی ٹرک ڈرائیور رستم خان کو زندگی کی ایک نئی امید دی کر انسانیت کی بہترین مثال قائم کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں