‘گو بیک مودی’ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز بن گیا

0
227
'گو بیک مودی' سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز بن گیا
'گو بیک مودی' سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز بن گیا

بول نیوز: بھارتی وزیرِ اعظم مودی کا مکروہ چہرہ بھارت کے بھی سامنے آنے لگا۔

دانشوروں نے مودی سرکار کی اصلیت پہچان لی۔ سوشل میڈیا پر ‘گو بیک مودی’ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گیا۔

امن کی کاوشوں پر ‘تھینک یو عمران خان’ کا ہیش ٹیگ بھی نمایاں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں موجود دانشوروں نے مودی سرکار کی اصلیت پہچان لی۔

ہیش ٹیگ ‘گو بیک مودی’ بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ بھارتی ٹوئٹر صارف راکیش نے لکھا کہ مودی سرکار فوج کو سیاست کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

انیش نامی صارف نے لکھا کہ دنیا کو مودی پر یقین نہیں۔ ایک صارف نے ہیش ٹیگ گو بیک مودی کے ساتھ لکھا کہ انھیں امن چاہیے۔

سورب بہل کا کہنا تھا کہ لوک سبھا کے انتخابات تک بھارتی میڈیا کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے جو پروپیگنڈا کرتا اور نفرت پھیلاتا ہے۔

دوسری جانب ایک بھارتی فوجی اہلکار کی اہلیہ نے بھارتی سیاستدانوں خاص کر بی جے پی سرکار کو فوجی جوانوں کی قربانی پر سیاست کرنے پر کھری کھری سنا دیں۔

کئی بھارتی اپنے فضائیہ کے پائلٹ ‘ابھی نندن’ کی رہائی پر وزیرِ عمران خان اور پاکستان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here