مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکے میں 26 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک

0
176
مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکے میں 26 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک
مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکے میں 26 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک

سری نگر:(بول نیوز) مقبوضہ کشمیر میں زوردار کار بم دھماکے میں 26 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

بھارتی حکام کے مطابق ضلع پلوامہ کےعلاقے آونتی پورہ میں خود کش حملہ کیا گیا جو بارود سے بھری کار کے ذریعے کیا گیا

جس میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہوگئی ہے۔

آئی جی سی آر پی ایف ذوالفقار حسن کا کہنا ہے کہ 70 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 گاڑیاں دھماکے کی زد میں آئیں، قافلے میں مجموعی طور پر 2500 اہلکار شامل تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر جموں شاہراہ پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بسیں آونتی پورہ سے گزر رہی تھیں کہ حملہ آور نے بارود سے بھری کار بھارتی سیکیورٹی فورس کے قافلے سے ٹکرا کر اڑا دی-

جس کے نتیجے میں 12 بھارتی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔

انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 14 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق متعدد اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ دھماکے کے بعد ضلع پلوامہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here