بھارت کی لائن آف کنٹرول کی کھلم کھلا خلاف ورزی، 3 جوان شہید

    0
    700

    راولپنڈی (بول نیوز) بھارت ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر آؤٹ آف کنٹرول، بھارتی فوج کی راولا کوٹ اور رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر جارحیت میں اضافہ ہو گیا۔ بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان مادروطن پر قربان ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹرمیں فائرنگ کی۔

    مادروطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز الله اور سپاہی شاہد نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان زخمی بھی ہوا۔

    بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہے۔


    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here