تحریک انصاف حکومت کا اوور سیز پاکستانیوں کیلئے 4کنال فارم ہاؤس سکیم کا اجراء

    0
    410
    تحریک انصاف حکومت کا اوور سیز پاکستانیوں کیلئے 4کنال فارم ہاؤس سکیم کا اجراء
    تحریک انصاف حکومت کا اوور سیز پاکستانیوں کیلئے 4کنال فارم ہاؤس سکیم کا اجراء

    لاہور (بول نیوز) تحریک انصاف حکومت کا اوور سیز پاکستانیوں کے لیے تحفہ، 4کنال کے فارم ہاوس سکیم کا اجراء، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے فارم ہاؤس اسکیم کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری نے اوورسیز کے لیے فارم ہاؤس سکیم کے ترقیاتی کام کا افتتاح کر دیا۔

    معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کا کہنا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے 4کنال کے فارم ہاوس سکیم پر ترقیاتی کام کا آغاز کر دیا۔

    لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی منصوبے شروع کر رہے ہیں۔

    ذوالفقار بخاری نے بتایا کہ تمام مردہ بپراجیکٹس کو زندہ کریں گے۔

    ابتدائی طور پر اوورسیز کے لیے 50 فارم ہاؤسز بنا رہے ہیں۔

    جن زمینوں پر قبضہ ہے وہ واپس لیں گے۔

    او پی ایف اوور سیز کے لیے ہے جلد ہاؤسنگ سکیم بھی لائیں گے۔

    ذوالفقار بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اوورسیز پاکدتانیوں کے لیے کئی منصوبے شروع کر رہے ہیں۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here