پاک فوج کے سلوک سے متاثر ہوا، بھارتی میڈیا غلط پروپیگنڈا کر رہا ہے: ابھی نندن

0
25

بول نیوز: پاک فضائیہ کی جانب سے گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کا پائلٹ ہوں۔

جب طیارہ ہٹ ہوا تو میں ایجکٹ کرگیاتھا۔

جب میرا پیراشوٹ کھلا تو نیچے گرا تو میرے پاس پستول تھی۔

بھارت واپسی سے قبل ابھی نندن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ لوگ بہت زیادہ تھے،میرے پاس بچاؤ کا ایک ہی راستہ تھا۔

میں نے اپنی پستول گرائی اور بھاگنا شروع کر دیا۔

مجھے اپنا جہاز چھوڑنا پڑا جو ٹوٹ گیا تھا۔

میرے جہاز کو پاکستانی ایئر فورس نے تباہ کیا۔

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا کہنا تھا کہ انڈین میڈیا ہمیشہ بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا غلط پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ میں نے پاکستان آرمی کے ساتھ وقت گزارا۔

پاکستانی سکیورٹی فورسزنے مجھے مشتعل ہجوم سے بچایا۔

ابھی نندن نے کہا کہ پاکستانی فوج ایک پروفیشنل آرمی ہے۔

پاک فوج کے سلوک سے متاثر ہوا۔

میں زخمی تھا، مجھے ہسپتال لے جایا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here