پٹرول کے بعد ایل پی جی مہنگی، چینی کی قیمت بھی بڑھ گئی

0
821
Petrol LPG And Sugar Rates
Petrol LPG And Sugar Rates

اسلام آباد (بول نیوز) مہنگائی کی سونامی کی زد میں چینی بھی آگئی۔ چینی کی سو کلو بوری کی قیمت میں300 روپے کا اضافہ، سو کلو چینی کی بوری 6 ہزار روپے کی ہوگئی۔ ہول سیل میں فی کلو چینی 57 کے بجائے 60 روپے میں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی سونامی کی زد میں چینی بھی آگئی۔ چینی کی سو کلو بوری کی قیمت میں300روپے کا اضافہ ہو گیا۔ سو کلو کی بوری 6ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ ہول سیل میں فی کلو چینی 57 روپے سے بڑھ کر 60 روپے فی کلو ہوگئی۔ ہول سیل میں چینی مہنگی ہونے کے بعد 64 سے 66 روپے فی کلو تک ریٹیل مارکیٹ میں فروخت ہونے لگی۔

دوسری جانب پہلے پٹرول اور اب ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ ایل پی جی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ اضافہ کے بعد نئی قیمت 133 روپے 50 پیسے فی کلو ہو گئی۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here