. ”عدالتی فیصلے کے بعد اب آسیہ بی بی ۔۔۔ دفتر خارجہ نے حیران کن اعلان کردیا”

0
190
Foreign-minister-doctor-faisal
Foreign-minister-doctor-faisal

اسلام آباد (بول نیوز) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہیں اورانہیں اپنی نقل و حرکت کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ آسیہ مسیح اندرون یا بیرون ملک جہاں چاہیں جاسکتی ہیں، ان پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔

نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق آسیہ بی بی ابھی تک پاکستان میں ہیں اور وہ بیرون ملک نہیں گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے آسیہ مسیح کی توہین مذہب کے مقدمہ میں بریت اور رہائی کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل مسترد کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here