عالیہ بھٹ نے کنگنا رناوت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

0
70
Alya Bhutt knees in front of kangna ranawat
Alya Bhutt knees in front of kangna ranawat

ممبئی: (بول نیوز) نامور بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کنگنا رناوت کی تنقید پر برامنائے بغیر ان سے معافی مانگ لی۔

چند روز قبل کنگنا رناوت نے اداکارہ عالیہ بھٹ اور عامر خان کو ان کی فلم’’منی کارنیکا‘‘ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے فلم ’’راضی‘‘کے وقت عالیہ بھٹ کو فون کرکے ان کی فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاتھا لیکن عالیہ بھٹ نے میری فلم’’منی کارنیکا‘‘کے لیے کچھ بھی نہیں بولا۔

ایک اور انٹرویو میں کنگنا نے کہا عالیہ میری فلمیں دیکھتے ہوئے اتنا خوف کیوں محسوس کررہی ہیں، میں عالیہ کو مشورہ دینا چاہوں گی کہ انہیں خواتین پر بننے والی فلموں کی حمایت کرنی چاہیے اگر وہ ان  فلموں کے لیے اپنی آواز نہیں اٹھاتیں تو مجھے لگتا ہے وہ کرن جوہر کی کٹھ پتلی ہیں  اور ان کی تمام کامیابی کرن جوہر کے مرہون منت ہے لہٰذا میں انہیں ایک کامیاب اداکارہ نہیں مانتی۔

عالیہ بھٹ سے کنگنا کے اس بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو عالیہ نے نہایت تحمل سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امید کرتی ہوں کنگنا مجھے ناپسند نہیں کرتیں۔ میرا ارادہ کنگنا کو ناراض کرنا نہیں تھا اور ناہی میں نے جان بوجھ کر ان کا دل دکھایا ہے لیکن میں پھر بھی کنگنا سے معافی مانگتی ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کنگنا کی عامر خان اور عالیہ بھٹ پر تنقید

عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ وہ کنگنا رناوت سے بہت زیادہ متاثر ہیں، وہ بہت صاف گو ہیں اور اس طرح ہونے کے لیے بہت ہمت چاہیے۔

میں شوٹنگ میں مصروف تھی اس لیے مجھے معلوم نہیں ہو سکا کہ کنگنا مجھ سے ناراض ہیں تاہم میں کبھی بھی کسی کوبھی ناراض کرنا نہیں چاہتی۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے پوری بالی ووڈ انڈسٹری پر بھڑکتے ہوئےکہاتھا کہ تمام فنکاروں نے میرے خلاف محاذ کھول لیاہے لیکن میں بھی کم نہیں ہوں میں ان تمام لوگوں کے پیچھے پڑجاؤں گی جو میرے مخالف ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here