عرب لیگ اجلاس میں شام کے علاوہ 22 رکن ممالک اور یورپی یونین نے گولان کی پہاڑیوں پراسرائیلی خودمختاری کاامریکی فیصلہ مسترد کر دیا۔ فلسطینی ریاست کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی فیصلہ کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کرنے سمیت عالمی عدالت انصاف کی قانونی معاونت کا اعلان بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق تیونس کے دارالحکومت میں عرب لیگ سربراہ اجلاس کے بعداعلامیہ جاری کیا گیا۔ عرب رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کے فیصلہ کی مذمت کی۔ عرب ممالک نے گولان کی پہاڑیوں پر شام کے حق کے لیے مکمل حمایت پر زور دیا۔ جن پراسرائیل نے 1967 کی جنگ میں قبضہ کر لیا تھا۔
اس موقع پر سعودی شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ وہ ہر اس اقدام کو مسترد کرتے ہیں جو گولان ہائٹس پر شامی حاکمیت کو کمزور بنائےعرب لیگ کے سیکرٹری جنرل Ahmed Aboul Gheit نے کہا کہ گولان کی پہاڑیوں پراسرائیلی خودمختاری تسلیم کرنے کے امریکی فیصلہ کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں عالمی عدالت انصاف کی قانونی معاونت بھی لی جائے گی۔