آصف زرداری، فریال تالپور کی عبوری ضمانت منظور

0
1175

اسلام آباد (بول نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی، دونوں کو دس دس لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ نیب نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلب کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتاری کا خوف۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کے متعلق کیس پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس عمر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ نے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت سے رجوع کیا تھا۔ آصف زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلبی کے 3 سمن موصول ہو چکے، مزید کتنی انکوائریاں چل رہی ہیں کچھ پتہ نہیں، نیب کسی بھی انکوائری میں گرفتار کرسکتا ہے۔ ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے دس دس  لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض شریک چیرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی 10 اپریل تک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے ضمانتی مچلکے جمع کروا دئیے۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here