آصف زرداری کی شہباز شریف کو رہائی پر مبارک باد

0
168

کراچی (بول نیوز) پاکستان کے سابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف علی زرداری کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو رہائی پر مبارک باد دی ہے۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی رہائی جمہوریت کے لیے نیک شگون ہے۔ پارلیمنٹ کو بااختیار بنانے کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔ صرف الزام کی بنیاد پر کسی کو جیل میں رکھنا مناسب نہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ الزامات کی سیاست سے نقصان ملک کا ہوتا ہے۔ اختلاف رائے جمہوریت کا جز ہے۔ آئین کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ 18 ویں ترمیم سے وفاق مضبوط اور مستحکم ہوا۔

انھوں نے شہباز شریف کی رہائی پر مسلم لیگ ن کے عہدہ داروں اور کارکنوں کو بھی مبارک باد دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here