برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے بریگزٹ پر ووٹنگ موخر کردی

0
165
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے بریگزٹ پر ووٹنگ موخر کردی
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے بریگزٹ پر ووٹنگ موخر کردی

(بول نیوز) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے بریگزٹ پر ووٹنگ موخر کردی۔

ڈیل سے متعلق حتمی ووٹنگ اس ہفتے ہونی تھی لیکن اب رائے شماری 12 مارچ کو ہوگی۔

بریگزٹ ڈیل سے متعلق پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری 12 مارچ تک موخر کردی گئی۔ تھریسا مے کا کہنا ہے کہ یورپی رہنماؤں سے اب بھی مذاکرات جاری ہیں۔

بریگزٹ ڈیل سے متعلق بنائی گئی حکومتی ٹیم عنقریب دوبارہ برسلز کا دورہ کرے گی۔ 12 مارچ کو برطانوی پارلیمنٹ میں غیر معمولی نتائج نہیں نکلیں گے۔

تھریسا مے نے گذشتہ دنوں برسلز میں یورپی یونین کے سربراہ جین کلاؤڈ جنکر سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ معاہدے میں ایسی تبدیلی لانے کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے جس پر ممبرانِ پارلیمنٹ راضی ہوجائیں۔ برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلا 29 مارچ کو ہونے جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here