گولیوں سے نہتے کشمیریوں کی آزادی کی جدو جہد کو نہیں روکاجا سکتا، ڈی جی آئی ایس پی آر

0
94
asif-ghafoor-Bollnews

ترجمان پاک فوج  میجر  جنر ل آصف غفور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولیوں سے نہتے کشمیریوں کی  آزادی  کی جدوجہد  کو روکا نہیں جاسکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام  میں  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی  سخت الفاظ میں مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مقبوضہ فورسز کی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کا غیر اخلاقی اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بندوق کی گولیاں آزادی کے غیر مسلح بہادر مجاہدین کو کبھی کچل نہیں سکتیں، بھارتی فوج کو پیشہ ورانہ اخلاقیات کا احترام کرنا چاہیے۔

واضح رہےکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ دنوں 11 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جبکہ بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف حریت قیادت نے مقبوضہ وادی میں تین روز ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here