کراچی:مضر صحت کھانا کھانے سے5بچوں کی ہلاکت کا کیس،چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج

    0
    328
    کراچی ,مضر صحت کھانا کھانے سے5بچوں کی ہلاکت کا کیس،چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج
    کراچی ,مضر صحت کھانا کھانے سے5بچوں کی ہلاکت کا کیس،چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج

    کراچی(بول نیوز) کراچی میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے پانچ بچوں سمیت 6 افراد کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بچوں کے چچا کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

    بچوں کے چچا نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

    کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے پانچ بچوں سمیت چھ افراد کی ہلاکت کا معاملہ، سول لائن تھانے میں فیصل کے بھائی درمرجان اخون زادہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    بچے اپنی فیملی کے ہمراہ 21 فروری کو کوئٹہ سے کراچی کے لئے روانہ ہوئے۔

    ایف آئی آر کے مطابق خضدار میں دوست کے گھر قیام کر کے کراچی روانہ ہوئے، دس بجے کراچی کے ریسٹ ہاوس میں پہنچے، جہاں بچوں کی فرمائش پر نوبہار سے بریانی منگوائی گئی۔

    کھانے کے بعد بچے اور دیگر افراد آرام کیلئے لیٹ گئے۔ رات دو بجے صلاح الدین توحید والدہ کو زور زور سے پکارتا رہا۔

    بھائی کی آنکھ کھلنے پر بھابھی کو زمین پر گرا پایا۔

    جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ چھ سے سات بجے کے قریب ہمشیرہ اور بچوں کی حالت خراب ہونے کی اطلاع ملی۔

    جان بحق ہونے والوں میں ہمشیرہ بینا، صلوی، صلاح الدین، عالیہ، عبدالرحمن اور عبدالعلی شامل ہیں۔


    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here