چین نے پاکستان کی حمایت کر کے بھارت کو اسکا اصلی چہرہ دکھا دیا

0
73
چین نے پاکستان کی حمایت کر کے بھارت کو اسکا اصلی چہرہ دکھا دیا
چین نے پاکستان کی حمایت کر کے بھارت کو اسکا اصلی چہرہ دکھا دیا

بول نیوز: پاکستان کی منہ توڑجواب کے بعد عالمی برادری کو بھی ہوش آ گیا۔

امریکا نے دونوں ممالک کوکشیدگی کم کرنے کا کہہ دیا۔

چین نے بھی پاکستان کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی ہے۔

دونوں ممالک صورتحال کومزید کشیدہ ہونےسے روکے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیئے جانے پر کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بیرونی ممالک بھی میدان میں آ گئے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے پاکستانی اور بھارتی وزرائے خارجہ سے جارحیت کم کرنے پر زور دیا۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت مزید ملٹری ایکشن سے گریز کریں۔

چین نے پاکستان کی حمایت کر کے بھارت کواس کا اصلی چہرہ دکھا دیا۔

سہ ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے تو ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی ہے اور وہ خود بھی دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here