کوئی ملک ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا،چینی صدر

    0
    198
    xi-jin-ping

    چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین کبھی بھی کسی دوسرے ملک کو ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت دے گا۔

    چینی میڈیا کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے معاشی ترقی کے 40 سال مکمل ہونے  پر منقعد کی گئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین کی معاشی ترقی کے لیے کسی سے احکامات نہیں لیں گے، سوشل ازم ہمیشہ چین کی سرزمین پر قائم رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی بھی ملک سے کوئی خطرہ نہیں ہے ہمیں اپنی مرضی کے مطابق نہیں دھکیلا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ملک ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

    صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوشل ازم کے لیے کمیونسٹ پارٹی کی قیادت اہم ہے اسی کے باعث سوشلسٹ سسٹم نے کامیابی حاصل کی۔


    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here