عبدالعلیم خان کی گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

0
131
Abdul Aleem PTI Bollnews

لاہور(بول نیوز)تحریک انصاف کے رہنماء عبدالعلیم خان کی گرفتاری،نیب کی جانب سے عبدالعلیم خان کی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔ عبدالعلیم خان کی لیگل ٹیم کو لاہور ہائی کورٹ میں کیس دائر کرنے کیلئے ہدایت جاری۔

کرپشن الزامات پر گرفتار تحریک انصاف کے رہنماء عبدالعلیم خان کی گرفتاری چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، لیگل ٹیم ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ سے نیب گرفتاری کو کالعدم قرار دیکر ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی جائے گی، ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان نے نیب کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کیا، تمام ریکارڈ فراہم کیا۔ لیگل ٹیم کے مطابق 2002 سے 2007 تک نیب کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں ہوا۔

لیگل ٹیم کے مطابق 2013ء میں والدہ کیجانب سے عبدالعلیم خان کو جائیداد منتقل ہوئی، عبدالعلیم خان کی تمام ملکی اور غیر ملکی جائیداد کا ریکارڈ موجود ہے، گرفتاری غیر قانونی ہے۔ واضع رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں نیب نے گرفتار کر رکھا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here