سعودی عرب، پاکستان کے درمیان 21ارب ڈالر کے معاہدوں، یاداشتوں کی تفصیلات جاری

0
2757
سعودی عرب، پاکستان کے درمیان 21ارب ڈالر کے معاہدوں، یاداشتوں کی تفصیلات جاری
سعودی عرب، پاکستان کے درمیان 21ارب ڈالر کے معاہدوں، یاداشتوں کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (بول نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور سعودی کے درمیان طے پانے والے 21 ارب ڈالر کے معاہدوں اور یاداشتوں کی تفصیلات وزارت پیٹرولیم پاکستان نے جاری کر دی ہیں۔

وزارت پیٹرولیم کے مطابق  معاہدوں میں قلیل مدتی، درمیانی اور طویل مدت کے منصوبے شامل ہیں۔ توانائی، سیاحت، معدنیات، پیٹرو کیمیکلز، ہوٹل انڈسٹری کےشعبوں میں 7 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

سات ارب ڈالر کے ایک سے دو سال کے شارٹ ٹرم منصوبوں کی یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق جس میں ایل این جی سے چلنے والے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹ پر 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

اے سی ڈبلیو اے پاور پلانٹ پر 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

سعودی فنڈ فار پاکستان کی مد میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میڈیم ٹرم منصوبوں پر ہوگی جس کا دورانیہ دو سے تین سال ہے۔

جس میں پیٹرو کیمیکل خوراک اور زراعت کے منصوبے شامل ہیں۔ 12 ارب ڈالر کےتین سے پانچ سال کے لانگ ٹرم منصوبے بھی معاہدوں میں شامل ہیں۔

جس میں سعودی عرب گوادر میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے آئل ریفائنری لگائے گا۔

جبکہ دو ارب ڈالر معدنیات کی تلاش پر خرچ کیے جائیں گے۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here