پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کی وجہ سے کشیدگی انتہائی خطرناک ہے: امریکی صدر ٹرمپ

0
156
Donald Trumph

بول نیوز: امریکا نے بھی پاکستان اور بھارت میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی بول پڑے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تناؤ خطرناک ہے۔ بہت سے لوگ مارے گئے۔ چاہتے ہیں اب یہ سلسلہ رک جانا چاہیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں انتہائی کم وقت میں بہت بہتری آئی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر امریکی صدر ٹرمپ بھی بول اٹھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کی وجہ سے صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ بہت لوگ مارے جا چکے۔ چاہتے ہیں کہ کشمیر میں یہ سلسلہ بند ہو اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم ہو۔

پاک امریکا تعلقات پر امریکی صدر نے کہا کہ انتہائی کم وقت میں بہت زیادہ بہتر ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ نے بھارت الزام تراشی کی پالیسی مسترد کرتے ہوئے مذمتی بیان میں پاکستان کا ذکر نہیں کیا اور آج ٹرمپ کا بھی ذمہ دارانہ بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششوں میں مسلسل منہ کی کھا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here