نواز شریف کی صحت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے فیصلے تک ٹھیک رہنی چاہیئے: ڈاکٹر طاہرالقادری

0
102

لاہور (بول نیوز) ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان سابق حکمران ہیں۔ پہلی بار نواز شریف کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ ہم پنجاب پولیس کی جے آئی ٹی نہیں چاہتے تھے۔ پہلی 2 جے آئی ٹیز نے تو ایک زخمی کا بھی بیان نہیں لیا تھا۔

چیئرمین پی اے ٹی علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری وطن واپس پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار سانحہ ماڈل ٹاؤن میں تفتیش کا مرحلہ مکمل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب پولیس کی جے آئی ٹی نہیں  چاہتے تھے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ساڑھے 4 سال میں پہلی بار شریف برادران سے سوالات ہوئے۔ عدالتوں میں قانونی جنگ لڑتے رہیں گے۔ پہلی 2 جےآئی ٹیز نے تو ایک زخمی کا بھی بیان نہیں لیا تھا، شریف برادران بے گناہ ہیں تو انہیں تکلیف کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ عدلیہ کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔ جو بھی فیصلہ آئے گا اسے کھلے دل سے تسلیم کیا جائے تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here