این آراو کی ضرورت خود عمران خان کو پڑے گی: سابق وزیراعظم

0
54
Imran Khan And Shahid Khaqan Abbasi
Imran Khan And Shahid Khaqan Abbasi

بول نیوز: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این آر او صرف ڈکٹیٹر اور اس کے چمچے ہی دے سکتے ہیں اور این آراو کی ضرورت خود عمران خان کو پڑے گی۔

مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق زیراعظم شاہد خاقان

نے کہا کہ حکومت فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جہاں پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافے پر مؤقف دے اور نیشنل ایکشن پلان پر بھی بریفنگ دے جب کہ فوجی عدالت عام قانون نہیں، حکومت پارلیمنٹ میں آکر بتائے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ سے فون پر بات ہوئی ہے۔ خورشید شاہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تقرر کے معاملہ پر جائزہ لیں گے۔ الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری اور وزیر اعظم کے رویہ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here