ایک اور بڑے شہر میں دھماکے کی اطلاعات

0
160
bomb-blast in-banu
bomb-blast in-banu

بنوں (بول نیوز) صوبہ خیبر پختون خوا کے اہم شہر  بنوں میں زور دار دھماکے کی اطلاع ہے جبکہ پولیس جگہ کا تعین کرنے میں مصروف ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’جی این این‘‘ کے مطابق صوبہ خیبرپختوں خواہ کے شہر بنوں سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔

صوبے کے اہم ترین شہر بنوں میں دھماکہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔اس حوالے سے بنوں پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی جگہ کا تعین کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بنوں پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے کی آواز اس قدر زیادہ تھی کہ شہر کے کونے کونے تک سنائی دی، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکے کے باعث متعدد افراد نشانہ بنے ہیں۔

واضح رہے کہ آج خیبر پختون خوا کے ایک اور بڑے شہر لورا لائی  میں ملک دشمن قوتوں نے ڈی آئی جی آفس میں کانسٹیبل کی اسامیوں کیلئے  بھرتیوں کے دوران اچانک حملہ کر دیا تھا جس میں 10 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جواب کارروائی میں چاروں حملہ آور بھی مارے گئے تھے ،اس حملے میں 15 کے قریب لوگ زخمی بھی ہوئے تھے ۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here