امن ہو یا جنگ ہم تیار ہیں، ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں: شیخ رشید

0
61
شیخ رشید
شیخ رشید

اسلام آباد(بول نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 کروڑ پاکستانیوں کی ترجمانی کی ہے۔

بھارت میں مسلمانوں پر جو ظلم ڈھایا جا رہا ہے اس کی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے بیان کے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی میدان میں آگئے۔

اپنا وڈیو بیان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے واضح پیغام دیا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے 20 کروڑ پاکستانیوں کی ترجمانی کی ہے۔

بھارت جس زبان میں بات کرے گا ویسا جواب پائے گا۔

امن ہو یا جنگ ہم تیار ہیں۔

وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں پر جو ظلم ڈھایا جا رہا ہے اس کی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔

ہم نے واضح پیغام دے دیا ہے، ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں۔

ہمارے لیے پاکستان زندگی اور موت ہے، ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔

جس نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا وہ آنکھیں نکال دی جائیں گی، پھر نہ چڑیاں چہکیں گی، نہ گھاس اُگے گی، نہ مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here