پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اپوزیشن میرے سامنے آ کر بات کرے: وزیر خزانہ

0
532

اسلام آباد (بول نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا اچھا اور برا دونوں طرح کا استعمال ہو رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ معیشت کی بہتری کے لیے نئی چیزیں متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

وفاقی دارلحکومت میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسدعمر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ مقامی تجارت ملکی معیشت میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا اچھا اور برا دونوں طرح کا استعمال ہو رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ معیشت کی بہتری کے لیے نئی چیزیں متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں بینکنگ سیکٹر کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ بینکنگ سسٹم میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ مجموعی خسارہ کم کرانے کے لیے درآمدات پر ٹیکس بڑھایا۔ بے نامی اکاؤنٹس روکنے کے لیے قانون وضع کیے ہیں۔ سائبر سکیورٹی عالمی معیار کی ہونی چاہیے، رسک برداشت نہیں کریں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پیمنٹ سے معاشی ترقی میں تیزی آئے گی۔ مرکزی بینک سائبر فراڈ کو روکنے کے سخت اقدامات کرے۔ ڈیٹا کی راز داری کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔ آئی ایم ایف سے پروگرام میں وفاقی کابینہ کی حمایت حاصل ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اپوزیشن میرے سامنے آ کر بات کرے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے تعلق نہیں۔ ایف بی آر نے بے نامی اکاؤنٹس قانون کا اطلاق کرنا ہے۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here