آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفرٹپی دبئی سے گرفتار

0
2116

لاہور (بول نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کے منہ بولے بھائی کو دبئی سے حراست میں لے لیا گیا۔ اویس مظفر ٹپی پر سرکاری زمینوں کی جعلی الاٹمینٹ سمیت اربوں روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرپول نے دبئی پولیس کی مدد سے اویس مظفر ٹپی کو حراست میں لے لیا ہے۔ اویس مظفر ٹپی کو پاکستان لانے کے لیے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

اویس مظفر ٹپی پر سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے دور میں  کراچی میں سرکاری زمینوں کی جعلی الاٹمینٹ سے حاصل ہونے والے اربوں روپے جعلی اکاونٹس کے ذریعہ منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کے ہاتھوں گرفتار ملزمان جبار میمن اور شبیر بمباٹ کو بھی اویس مظفر ٹپی کے ایماں پر اربوں روپے کی سرکاری اراضی کوڑیں کے بھاو الاٹ کی گئی۔

اویس مظفر ٹپی سندھ میں رینجرز آپریشن شروع ہونے اور سندھ رینجرز کے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر چھاپہ مارنے کے بعد ملک سے فرار ہو گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اویس مظفر ٹپی نے ملک سے فرار ہوتے وقت ایئرپورٹ حکام کو بتایا کے ان کے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے اور وہ لاش وصول کرنے جا رہے ہیں۔

واضع رہے کہ اویس مظفر ٹپی کے پاس نہ تو پارٹی عہدہ تھا اور نہ کوئی سرکاری عہدہ اس کے باوجود اویس مظفر ٹپی کو وزیراعلی سندھ کا پروٹوکول دیا جاتا تھا۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here