انور مجيد، حسين لوائی کی درخواست ضمانت پر سماعت 21 فروری تک ملتوی

    0
    812
    انور مجيد، حسين لوائی کی درخواست ضمانت پر سماعت 21 فروری تک ملتوی
    انور مجيد، حسين لوائی کی درخواست ضمانت پر سماعت 21 فروری تک ملتوی

    کراچی(بول نیوز) انور مجيد، حسين لوائی اور طحہ رضا کی درخواست ضمانت پر سماعت، مقدمہ نيب کو منتقل ہو چکا۔

    ايف آئی اے پراسيکيوٹر نے جواب جمع کرا ديا۔

    منی لانڈرنگ کيس میں ايف آئی اے اور نيب پراسيکيوٹر عدالت ميں پيش ہوئے۔

    عدالت نے ريمارکس ديئے کتنے معصوم لوگ جيل ميں پڑے ہيں کچھ تو رحم کريں۔عدالتی ريمارکس پر عدالت ميں موجود افراد ہنس پڑے۔

    ايف آئی اے پراسيکيوٹر نے دلائل دیئے! مقدمہ نيب کو منتقل ہو چکا۔ ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

    نيب پراسيکيوٹر نے مؤقف اختيار کياکہ چيئرمين نيب مقدمہ منتقلی کی درخواست پر دستخط کر چکے۔

    ليٹر ايک سے دو روز ميں عدالت ميں پيش کر ديں گے۔ درخواست ضمانت پر سماعت نہ کی جائے۔

    عدالت نے نيب سے مزيد پيش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی۔


    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here