کراچی: گیس بندش دوبارہ شروع، سی این جی اسٹیشن بند

0
78
gas-load-shedding-again-in-karachi
gas-load-shedding-again-in-karachi

کراچی (بول نیوز) شہرقائد میں ایک بار پھر گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، صنعتی ایریا میں گیس بند تو گھریلوں صارفین بھی کم پریشر کے باعث پریشانی کا شکار ہیں، شہریوں کا کہنا ہے سی این جی اسٹیشن بند ہونے پر پبلک ٹرانسپورٹ مالکان ھم سے زائد کرایہ وصول کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گیس کی غیراعلانیہ بندش کے باعث صنعتی ایریا شدید متاثر اور سی این جی اسٹیشن بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے شہری بھی پریشان ہو گئے۔ رکشہ ڈرائیورزکا کہنا ہے کہ بغیر اطلاع کے سی این جی بن ہوجاتی ہے۔ پیٹرول پر گاڑی چلانے سے بچت نہیں ہوتی ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر سی این جی بند ہے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے یہ تو گورنمنٹ کا مسئلہ ہے ہم سے زائد کرائے کیوں مانگے جاتے ہیں,گھنٹوں گھنٹوں بس اسٹاپ پر کھڑا ہونا پڑتا ہے۔

شہر قائد میں ایک بار پھر غیر اعلانیہ گیس کی بندش کے باعث صنعتوں کے مالکان کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے گیس کی بندش کے سبب مختلف علاقوں میں گھریلو صارفین بھی ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here