مودی! اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لو، امن کی بھاشا سمجھو: شہباز شریف

0
217
مودی! اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لو، امن کی بھاشا سمجھو, شہباز شریف
مودی! اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لو، امن کی بھاشا سمجھو, شہباز شریف

اسلام آباد (بول نیوز) بھارت کو جارحیت کا دندان شکن جواب مل گیا۔

بھارتی طیارے مار گرانے پر سیاستدانوں نے پاک فوج کو سلام عقیدت پیش کر دیا۔

اب بھی وقت ہے مودی ہوش کے ناخن لو، جنگ سے باز آؤ، امن کی بھاشا سمجھو۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے لیے امن ہی واحد راستہ ہے۔

جب جب جارحیت کی دندان شکن جواب ملے گا۔

بھارتی طیارے مار گرانے پر سیاستدانوں نے پاک فضائیہ کو سلام پیش کر دیا۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو جارحیت کو جواب دے دیا۔

اب بھی وقت ہے کہ مودی ہوش کے ناخن لیں۔

وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جنگ ہوئی تو یہ پھر بڑی جنگ ہو گی ہلکی پھلکی موسیقی نہیں ہو گی۔

پوری قوم بھارت کو جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے بیان دیا کہ بھارت کے ذہن میں پاکستان کی صلاحیت کے بارے میں اب کوئی سوال نہیں ہو گا۔

شیری مزاری نے کہا کہ بھارت کو خبردار کیا تھا جارحیت کی تو ہم سوچیں گے نہیں بلکہ اس کا جواب دیں گے۔

سابق صدر آصف زرداری نے مودی کا جنگی جنون خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ردعمل دیا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب قوم کی توقعات کے عین مطابق ہے۔

مولانا غفور حیدری نے پاک فضائہج کی جرات مندی کو سلام عدعیت پش کیا۔

کہا بھارت کی جارحیت پر پاکستان کا ردعمل فطری ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک ہو گیا۔

عالمی براداری بھارت کی اشتعال انگیزی روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here