ہندوستان ٹائمز کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق جھوٹی خبر ،پاک فوج بھی میدان میں آگئی

    0
    174

    راولپنڈی( بول نیوز ) بھارتی میڈ یا کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگنڈہ جاری ہے اور اس بار بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق جھوٹی خبر شائع کی ہے جس کی پاک فوج نے یکسر تردید کردی ہے ۔

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطے کی کبھی کوشش نہیں کی ،دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا اختیار صر ف حکومتوں کو ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے آرمی چیفس نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے بھی اکٹھی نوکری نہیں کی ۔

    واضح رہے کہ ہندوستان ٹائمز نے جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بھارتی ہم منصب سے بات چیت کے لیے رابطو کی خبر دی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ دونوں عسکری سربراہان نے اقوام متحدہ کے کانگو مشن میں ایک ساتھ خدمات سر انجام دی تھیں

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here