جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریزمیں مین آف دی سیریز قرار پانے والے امام الحق نے ناقدین کو منہ توڑ جواب دے دیا

0
87
Pakistan-bats-man-imam-ul-haq
Pakistan-bats-man-imam-ul-haq

لاہور (بول نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ میرا کام میدان میں بیٹ کے ذریعے پرفارم کرنا ہے، کھیل پر مکمل توجہ رکھ کر ناقدین کو میدان میں جواب دینے کی کوشش کرتا ہو ں۔

لاہور ایئرپورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز بہت اچھی رہی ، وہاں جاکر کھیلنے کا کافی مزہ آیا، ایک میچ میں بارش کی وجہ سے رزلٹ پر فرق پڑا، بارش نہ ہوتی تو وہ میچ پاکستان جیت سکتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کپتان تبدیل نہیں ہوا، سرفراز احمد دو ڈھائی سال سے ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، شعیب ملک قائم مقام کپتان ہیں۔

امام الحق نے کہا کہ شارٹ گیندوں پر نہ کھیل پانے کا تاثر درست نہیں ، جنوبی افریقا کی کنڈیشنز بہت مختلف ہو تی ہیں۔

واضح رہے کہ امام الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ میچوں میں مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here