سانحہ ساہیوال: ڈیجیٹل وائس رکارڈنگ کی ہارڈ ڈسک تبدیل کر کے بھیجنے کا انکشاف

    0
    170
    سانحہ ساہیوال ڈیجیٹل وائس رکارڈنگ کی ہارڈ ڈسک تبدیل کر کے بھیجنے کا انکشاف
    سانحہ ساہیوال ڈیجیٹل وائس رکارڈنگ کی ہارڈ ڈسک تبدیل کر کے بھیجنے کا انکشاف

    لاہور(بول نیوز) سانحہ ساہیوال چار افراد کے قتلوں کا کیس۔

    سی ٹی ڈی کی ڈیجیٹل وائس رکارڈنگ کی ہارڈ ڈسک تبدیل کر کے بھیجنے کا انکشاف فرانزک ماہرین نے ہارڈ ڈسک تبدیل کرنے والے کا نام بھی بتا دیا۔

    سانحہ ساہیوال تفتیش میں نیا رخ اختیار کر گیا، فرانزک ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی وی آر سے آپریشن اور گولی چلانے کا حکم دینے والے کا پتا چل سکتا ہے۔

    سی ٹی دی کے اعلیٰ افسران کا پولی گرافک ٹیسٹ ہونا ضروری ہے۔ فرانزک ماہرین کو کار میں لگی ایک گولی بھی ملی، جو سی ٹی ڈی نے چلائی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کے اعلیٰ افسران کا پولی گرافک ٹیسٹ ہونا ضروری ہے، ایس ایم جی کے مزید معائنے سے سی ٹی ڈی کی جانب سے گولیاں چلانے کا ثبوت مل گیا، جس کے بعد تفتیش کو مذید آگے بڑھایا جا رہا ہے۔


    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here