وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اہم اقدامات

0
145
Usman Buzdar

ڈیرہ غا زی خان(بول نیوز) عوام کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں کا افتتاح، وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان کے عوام کیلئے متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا دیا۔ پختہ سڑکوں کی تعمیر پر تقریباً 129 ملین روپے لاگت آئے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کیلئے اہم اقدام، وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں عوام کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان کے عوام کیلئے متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے گائنی وارڈ اور ایمرجنسی بلاک کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے کمال پارک، سٹی پارک تونسہ شریف کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا بھی افتتاح کر دیا۔28 کلومیٹر طویل سڑک کی بحالی و مرمت پر 197 ملین روپے خرچ ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے گجری تھوخ تا بان سن فیز2 پختہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔8.5 کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر تقریباً112 ملین روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے سخی سرورسے رونگھن تک سڑک کی بحالی و مرمت کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ نے آذغانی بن سے سوری مارگی براستہ پھکلو پختہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے 15کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر پر195 ملین روپے میں بنے گی۔ ممدانی ٹک ، ہتھی ماٹک، بارتھی ٹک اور نون غنی ٹک پختہ سڑکوں کی تعمیرکے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ پختہ سڑکوں کی تعمیر پر تقریباً 129 ملین روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے شہر خموشاں ماڈل قبرستان کوٹلہ سکھانی غربی تحصیل و ضلع ڈیرہ غازی خان کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ نے دیہی واٹر سپلائی کی 38 سکیموں کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here