بھارت نے اپنے مغربی کمانڈر ایئرمارشل ہری کمار کو عہدے سے ہٹا دیا

0
329
بھارت نے اپنے مغربی کمانڈر ایئرمارشل ہری کمار کو عہدے سے ہٹا دیا
بھارت نے اپنے مغربی کمانڈر ایئرمارشل ہری کمار کو عہدے سے ہٹا دیا

بول نیوز: ایک طرف بھارت کا طیارا گرانے کے جھوٹے دعوے تو دوسری طرف فضائی جھڑپ میں بدترین شکست کے بعد بھارت نے اپنے مغربی کمانڈر ایئرمارشل ہری کمار کو عہدے سے ہٹا دیا۔

ہری کمار کی جگہ رگوناتھ کو چیف ایئرمارشل تعینات کر دیا گیا ہے۔

کرے کوئی، بھرے کوئی، بھارت نے پاکستان کی بہتردفاعی جوابی کارروائی کا غصہ اپنے مغربی کمانڈر ایئرمارشل ہری کمار کو عہدے سے ہٹا کر ٹھنڈا کر لیا۔

بھارت ایک طرف تواپنی ایئرفورس کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتا اور ساتھ ہی پاکستان کے فضائیہ طیارے کو گرانے کے جھوٹے دعوے بھی کرتا ہے۔

 دنیا کو سچ صاف دکھائی دے رہا ہے کہ کیوں جھوٹے بھارت نے 2017 میں مغربی کمانڈر ایئرمارشل تعینات کیے جانے والے ہری کمار کو اس کشیدہ صورتحال میں عہدے سے ہٹایا اور ہری کمار کی جگہ رگوناتھ نامبیئر کو چیف ایئرمارشل تعینات کر دیا گیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here