پلواما حملہ: قابض بھارتی افواج کی بوکھلاہٹ، کشمیری حریت رہنما ‘یاسین ملک’ کو گرفتار کر لیا

    0
    132

    سری نگر (بول نیوز) پلواما حملے کے بعد قابض افواج بوکھلاہٹ کا شکار، حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر کےپولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ مشعل ملک نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کو کشمیریوں کو مارنے کا لائسنس مل گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ حریت رہنما یاسین ملک کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

    یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کو کشمیریوں  کو مارنے کا لائسنس مل گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل مسئلہ کشمیر کا ہے، جس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ہے۔


    مقبوضہ وادی میں پلواما حملے کے بعد قابض افواج بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ پہلے حریت رہنماؤں کی سکیورٹی واپس لے گئی اور اب گرفتاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here