بھارتی میڈیا نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

0
1191
بھارتی میڈیا نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
بھارتی میڈیا نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

بول نیوز: بھارت کو دھول چٹانے کے بعد ان کا میڈیا بھی رنگ بدل گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے امن کی بات کو بھی مثبت اندازمیں پیش کرنے لگا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک بار پھر امن کی بات کی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کےغضب ناک جواب کے بعد بھارتی میڈیا نے بلآخر وزیراعظم عمران خان کے امن کی بات کی تعریف کر دی۔

اے بی پی نے لکھا کہ عمران خان نے امن کی دعوت دے ڈالی۔

انھوں نے کہا ‘جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

جنگ نہ میرے اور نہ ہی مودی کے کنٹرول میں رہے گی’۔

ہندوستان ٹائمز نے لکھا کہ عمران خان نے مذاکرات کی دعوت دی اور کہا ‘جنگ کا غلط اندازہ نہ لگایا جائے’۔

ٹائمز آف انڈیا نے لکھا کہ عمران خان نے کہا ‘جنگ کسی کے کنٹرول میں نہیں رہے گی اگر آپ دہشت گردی پر کسی بھی طرح کے مذاکرات چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں ہمیں بیٹھ کر مذاکرات کرنے چاہیں’۔

دی ہندو نے لکھا کہ عمران خان نے کہا ‘ہماری کارروائی کا مقصد آپ کو بتانا تھا کہ اگر آپ ہمارے ملک میں آ سکتے ہیں تو ہم بھی ایسا کر سکتے ہیں’۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here