بھارتی ایئرفورس کی ایل او سی پر کارروائی سے بھارتی وزارت دفاع بے خبر نکلی

    0
    239
    بھارتی ایئرفورس کی ایل او سی پر کارروائی سے بھارتی وزارت دفاع بے خبر نکلی
    بھارتی ایئرفورس کی ایل او سی پر کارروائی سے بھارتی وزارت دفاع بے خبر نکلی

    بول نیوز) بھارتی ایئر فورس کی مظفرآباد سیکٹرپربزدلانہ کارروائی پر بھارتی وزارت دفاع بے خبرنکلی، بھارتی وزارت دفاع نے ایل او سی کی خلاف ورزی اور بھارتی میڈیا کے جھوٹے اورمن گھڑت پراپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔

    بھارتی ایئرفورس کی جانب سے مظفرآباد سیکٹرمیں کی گئی کارروائی سے بھارتی وزارت دفاع بے خبرنکلی۔

    بزدل دشمن بھارت کی دراندازی کی کارروائی پر بھارتی میڈیا کے شرم ناک وویلے اورہیجان کو بھارتی وزارت دفاع نے یکسر مسترد کر دیا۔

    پاکستان کے مظفرآباد سیکٹر میں بھارتی بزدلانہ کارروائی پر بھارتی وزارت دفاع کے جاری کیے گئے بیان میں لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

    بھارتی وزات دفاع نے اپنے ہی میڈیا ہاؤسز کے من گھڑت اور بے بنیاد پراپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔

    آج کے روز ہونے والی دراندازی کی کوشش پر پاک فضائیہ کے بروقت اور مؤثر جواب کے باعث بدحواس بھارتی طیارے اپنے ایمونیشن بالاکوٹ کے قریب گرا کر فرار ہو گئے تھے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here