بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دو بڑھائیں گے: فواد چودھری

0
162
بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دو بڑھائیں گے, فواد چودھری
بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دو بڑھائیں گے, فواد چودھری

اسلام آباد (بول نیوز) وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو وہی حقوق دینے ہوں گے جو کہ آزاد ریاستوں کے ہوتے ہیں۔

لہو بہنے سے آگ بڑھکتی ہے بجھتی نہیں۔ لوگوں کو گولیاں مار کر ریاست کی رٹ نہیں قائم کی جاسکتی۔

وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین کا کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کے کہنے سے مسئلہ کشمیر ختم نہیں ہوجائے گا۔ پاکستان امن چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو بند کرنا ہوگا۔ 10 کشمیریوں پر ایک سپاہی  کھڑا کر کے امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کشمیر نہ بھارت کا حصہ ہے نہ کبھی ہوگا۔

لوگوں کو طاقت کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا۔ کشمیریوں کو وہی حقوق دینے ہوں گے جو کہ آزاد ریاستوں کے ہوتے ہیں۔

لہو بہنے سے آگ بڑھکتی ہے بجھتی نہیں۔

لوگوں کو گولیاں مار کر ریاست کی رٹ نہیں قائم کی جاسکتی۔

پاکستان بھارت کو بار بار مذاکرات کی پیش کش کرچکا ہے۔

ہم ایک دفعہ پھر بھارت کو تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں جنگوں کی نہیں غربت کے خاتمے کے لیے  کاوشوں کی ضرورت ہے۔

پاک بھارت تعلقات کے دو چیزوں نے بری طرح متاثر کیا، ایک تقسیم کے وقت فسادات اور دوسرا کشمیر میں لگی آگ پھونکوں سے نہیں بجھائی جاسکتی۔

بھارت کو پہلے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم روکنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر نہ بھارت کا حصہ تھا نہ ہے اور نہ ہوگا۔

بھارت کے سنجیدہ حلقے بھی جنگ کے خلاف ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے۔

جب ظلم وستم کرتے ہیں تو ردعمل بھی آتا ہے۔

جہاں بھی آزادی کی بات ہوتی ہے تو سب سے پہلے کشمیر کا نام آتا ہے۔

تین جنگیں لڑ چکے چوتھی بھی لڑ لیتے ہیں۔ یہ بھی یاد رکھیں جنگ کے بعد کچھ نہیں بچے گا۔

نفرت کا بیج بونے سے درخت سایہ نہیں تکلیف ہی دے گا۔

بھارت ایک  قدم بڑھائے ہم دو بڑھائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here