پاک سعودی وزرائے اطلاعات کی ملاقات، میڈیا، فلم، ڈرامہ اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت

0
140
پاک سعودی وزرائے اطلاعات کی ملاقات، میڈیا، فلم، ڈرامہ اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت
پاک سعودی وزرائے اطلاعات کی ملاقات، میڈیا، فلم، ڈرامہ اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد (بول نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے اطلاعات کی ملاقات، ملاقات میں اطلاعات، میڈیا،فلم، ڈرامہ، اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت۔

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری اور ترکی الشبانہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان سے تخلیقی ذہنوں کو مل کر  اسلام کے حقیقی پیغام کو دنیا بھر میں  اجاگر کرنے  کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے فلم اور ڈراموں کے شعبوں میں تعاون اور مشترکہ پروڈکشنز اور اور ثقافتی تعلقات کو مظبوط بنانے کےلیے سعودی وزیر کے وژن اور دلچسپی کو سراہا۔

انھوں نے کہا کہ فلم اور ڈراموں کے شعبوں میں تعاون کا پوٹینشل موجود ہے، دونوں دونوں ممالک اس سے بھرپور استفادہ کریں۔

فواد چودھری نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے ناصرف معاشی اور اسٹریٹیجک تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات کے لیے برادرانہ تعلقات بھی مستحکم ہوں گے۔

ہمارے مذہبی طویل دو طرفہ تعلقات ہمیشہ مشکل وقت میں مزید مضبوط ہو کر سامنے آئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عوام اور سعودی قیادت سے گہری وابستگی اور محبت رکھتے ہیں۔

سعودی عرب کے ساتھ یہ تعلقات فلم، میڈیا، معلومات، ڈرامہ اور کلچر میں مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔

سعودی عرب میں پاکستانی فلم کی نمائش خوش آئند ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فلمیں کسی بھی معاشرے کی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے کا ذرائع ہوتی ہیں۔

وزارت اطلاعات پاکستان میں میڈیا یونیورسٹی کے قیام کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

میڈیا یونیورسٹی میں سکول آف آرٹ اور ٹیکنالوجی کے اسکول اور شعبے شامل ہوں گے۔

ملاقات کے موقع پر فواد چودھری نے سعودی حکومت کو میڈیا یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے میں شراکت داری کی دعوت بھی دی۔

سعودی وزیر اطلاعات نے میڈیا یونیورسٹی شروع کرنے کے منصوبہ کو سراہا۔

وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے پی ٹی وی کے پروگرامز کو سعودی عرب میں نشر کرنے کے لیے سعودی وزیر کا تعاون چاہا۔

ملاقات میں دونوں ملکوں کی اطراف سے سینئر افسران بھی شامل تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here