ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے استعفیٰ دے دیا

0
62
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے استعفیٰ دے دیا
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے استعفیٰ دے دیا

تہران: (بول نیوز) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پیغام میں اپنی ناکامیوں پر عوام سے معذرت بھی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے اپنی خدمات جاری رکھنے سے معذرت کردی اور عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

جواد ظریف کے استعفیٰ کی وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ناکامیوں پر معذرت چاہتے ہیں۔

جواد ظریف ایران کے امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدہ کے اہم ترین کردار تھے۔

ظریف نے ایران کی جانب سے اقوام متحدہ میں مستقبل مندوب کی حیثیت سے خدمات بھی انجام دیں اور 2013 میں ایرانی صدر حسن روحانی کی حکومت کے قیام کے بعد انہیں وزیر خارجہ کے منصب پر فائز کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here