کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

0
111
کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی
کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

دبئی: (بول نیوز) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے ٹام مورس اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد عامر نے دوسرے ہی اوور میں ٹام کو پویلین واپس بھیج دیا جب کہ شان مسعود بھی 20 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان شعیب ملک نے لاری ایونس کے ساتھ ملکر ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور اس دوران روی بوپارا کے اوور میں 24 رنز بھی بٹورے جس میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جب کہ ملک نے 24 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری بھی مکمل کی ، ایونس 49 کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوگئے۔

آندرے رسل نے محمد عامر کو چھکا رسید کرکے اپنے خطرناک عزائم ظاہر کیے لیکن اگلی ہی گیند پر عامر نے انہیں 9 رنز پر  پویلین واپس بھیج دیا جب کہ اگلے ہی اوور میں شعیب ملک بھی 52 رنز کی اننگز کھیل کر عثمان شنواری کا شکار بن گئے۔

شاہد آفریدی اور حماد اعظم نے 17ویں اوور میں سہیل خان سے 20 رنز بٹور کر کراچی کنگز کی مشکلات میں اضافہ کیا لیکن محمد عامر نے اگلے ہی اوور میں پہلے شاہد آفریدی اور پھر حماد اعظم کو واپس پویلین بھیج کر ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن کا صفایا کردیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 4، سہیل خان نے 2 جب کہ عثمان شنواری اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو کراچی کنگز کی جانب سے لیام لیونگ اسٹون اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا اور 157 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی جو کراچی کنگز کی تمام سیزن کی اب تک کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔

اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کی۔ لیام لیونگ 43 گیندوں پر 82 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے جس کے بعد کولنگ انگرام بیٹنگ کے لیے آئے لیکن صرف ایک رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here