کنگ خان پھر سے ‘ڈان’ بن گئے، وجہ جان کر آپ حیران ھو جاہیں گے

0
306
shahrukh-khan-scene-don2-bollnews
shahrukh-khan-scene-don2-bollnews

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلموں کو گزشتہ دو برس سے مسلسل ناکامی کا: سامنا ہے، ایسے میں انہوں نے اپنے ڈوبتے ہوئے کیریئر کو بچانے کے لیے فلم ’ڈان 3‘ کو قبول کر لیا ہے۔

شاہ رخ خان نے 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ میں ایک ٹور گائیڈ کا کردار نبھایا تھا جبکہ گزشتہ برس کے آخر میں ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ میں انہوں نے ایک بونے کا کردار نبھایا، تاہم یہ دونوں ہی کردار مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔

اب وہ دوبارہ سے فلم ’ڈان‘ کے تیسرے سیکوئل میں کام کرنے جا رہے ہیں، جس کے لیے امید کی جارہی ہے کہ وہ ’ڈان 2‘ کی طرح ان کے لیے کامیاب ثابت ہوگی۔

فلم ساز سدھارتھ رائے کپور کی فلم ’سارے جہاں سے اچھا‘ کے لیے انکار کردیا ہے جس میں انہیں ایک سائنسدان کا کردار نبھانا  تھا تاہم انہوں نے ہدایت کار فرحان اختر کی ’ڈان 3‘ میں جلوہ گر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

فلم کی مکمل کاسٹ کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ قیاس آرائیاں تھیں کہ ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار دپیکا پڈوکون نبھائیں گی، جس کی تردید کر دی گئی تھی۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here