لاہور: داروغہ والا میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

    0
    114
    لاہور, داروغہ والا میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
    لاہور, داروغہ والا میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

    لاہور (بول نیوز) لاہور کے تھانہ باغبانپورہ کی حدود داروغہ والا میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات۔

    دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے

    لاہورکے علاقے دروغہ والا میں دیرینہ دشمنی نے 2 بھائیوں سمیت تین افراد کو ابدی ننید سلا دیا۔

    دو موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز کو موصول ہوگئی۔

    ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے 2 سگے بھائی زین اورغنی جبکہ رشتہ دار معراج دین کو ہلاک کیا۔

    فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ معراج دین کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ بھی جانبر نہ ہوسکا۔

    افسوسناک واقعہ میں کلاشنکوف کا استعمال کیا گیا ملزمان مرید کے سے یہاں پر اسلحہ لے کر کیسے پہنچے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

    لیگی رہنماء خرم روحیل اصغر بھی موقع پر پہنچ گئے۔

    پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق  قتل درینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

    ملزمان مریدکے میں پہلے ہی اشتہاری ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے بجھوا دیا۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here