کراچی (بول نیوز) ایل این جی کے 2 جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے۔ ایل این جی او وائی ای نامی جہاز ایل این جی ٹرمینل پر لگ گیا۔ ایل این جی ذرائع کے مطابق ایل این جی کا دوسرا جہاز الکرانا بھی چند گھنٹوں بعد ایل این جی ٹرمنل پر لگ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق قطر سے ایل این جی لے کر آنے والے 2 جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے۔ پہلے ایل این جی جہاز پاکستان گیس پورٹ پر لنگر انداز کر دیا گیا۔
پورٹ قاسم ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا ایل این جی جہاز پاکستان گیس پورٹ پر لنگرانداز ہو گیا۔ موسم کی خرابی کے باعث الکرانہ جہاز نامی دوسرے جہاز کو لنگرانداز کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
خراب موسم کے باعث جہاز کے کیپٹن نے جہاز کو لنگر انداز کرنے سے منع کردیا۔ پورٹ قاسم ذارئع کے مطابق ٹیم ایل این جی جہاز کو لینے دوبارہ سمندر میں روانہ ہوگئی ہے۔