مغل اعظم کی انار کلی، مدھو بالا کی 86 ویں سالگرہ

0
343
مغل اعظم کی انار کلی، مدھو بالا کی 86 ویں سالگرہ
مغل اعظم کی انار کلی، مدھو بالا کی 86 ویں سالگرہ

لاہور (بول نیوز) برصغیر کی نامور اداکارہ مدھو بالا کے بارے میں کچھ کہنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔

آج ان کی 86ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

مدھو بالا کا اصل نام ممتاز بیگم تھا۔ انہوں نے 9 سال کی عمر میں 1942 میں فلم بسنت میں پہلی بار اداکاری کی تاہم ان کی فنی زندگی کا باقاعدہ آغاز 1947

میں فلم نیل کمل سے ہوا۔

Madhubala,Mumtaz Jehan Begum Dehelvi,Dilip Kumar

مدھو بالا کو خوبصورتی کے باعث برصغیر کی مارلن منرو کہا جاتا تھا جب کہ انہیں بیوٹی آف ٹریجڈی، انارکلی آف بالی ووڈ اور وینس کوئین آف انڈین سنیما کے خطابات سے نوازہ گیا۔

دلیپ کمار کے ساتھ ان کا افیئر بے حد مشہور ہوا لیکن ان کی شادی نہ ہو سکی۔ جس کے بعد 1960 میں مدھو بالا نے گلوکار کشور کمار کے ساتھ شادی کر لی۔

بھارتی حکومت نے ان کی یاد میں ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ ورسٹائل اداکارہ صرف 36 سال کی عمر میں 23 فروری 1969کو عارضہ قلب میں مبتلا ہو کر اس دنیا سے رخصت ہو گئی لیکن اپنے کام سے ہمیشہ کے لئے امر ہو گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here