ملائیشین کمپنی کا پاکستان میں250 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان

0
418
pakistan-prime-minister-imran-khan-2019
pakistan-prime-minister-imran-khan-2019

لاہور(بول نیوز) ملائیشیاء کے ایڈکٹو گروپ نے پاکستان میں 250 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزایڈکٹو گروپ ملائیشیاء نے ملاقات کی، جس میں چیئرمین ایڈکٹو گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملائشیاء کے ایڈکٹو گروپ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزنے ملاقات کی۔

جس میں انہوں نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کیلئے خواہش کا اظہار کیا۔چیئرمین ایڈکٹو گروپ نے بتایا کہ پاکستان میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیاء کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔

اسی طرح گزشتہ روز ایشئین انفراسٹرکچر بینک نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ایشئین انفراسٹرکچر بینک کے مطابق کراچی بس ٹرانزٹ100 ملین امریکی ڈالر،لاہور ویسٹ واٹر مینجمنٹ 400 ملین ڈالر، راولپنڈی رنگ روڈ402 ملین ڈالر،کراچی واٹراینڈ سیوریج 160 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری زیرغور ہے۔ 

پاکستان کی معاشی پالیسی غیرواضح ہے، واضح پالیسی پر قرض جاری کرسکیں گے۔

گزشتہ روزاسلام آباد میں ایشئین انفرااسٹرکچر انویسمنٹ بینک کی ہیڈ آف کمیونیکیشن مس لورل اوسٹی فیلڈ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

جس کی وجہ بڑھتے ہوئے قرضے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیاء میں روڈ، پل اور دیگر انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ہمارا مشن ایشیاء میں معیشت مضبوط کرنا اور انفرااسٹرکچر کی بہتری ہے۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here