جنگ مسئلہ کاحل نہیں، خطےمیں امن بہت ضروری ہے: فواد چودھری

0
1146
جنگ مسئلہ کاحل نہیں، خطےمیں امن بہت ضروری ہے فواد چودھری
جنگ مسئلہ کاحل نہیں، خطےمیں امن بہت ضروری ہے فواد چودھری

اسلام آباد (بول نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم نے دہشت گردی میں 70 ہزار سے زائد قربانیاں دیں۔

بہت سی قربانیوں کے باعث آج ملک میں امن قائم ہوا۔ اسلام میں انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔

وفاقی دارلحکوت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج پھر وزیراعظم نے بھارت کو امن کی دعوت دی۔

سیاسی مقاصد کے لیے خطے کے امن کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

ہم امن پسند لوگ ہیں۔

بھارت میں بھی سمجھدار طبقے نے جنگ کو مسترد کیا

فوادچودھری کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی میں 70 ہزار سے زائد قربانیاں دیں۔

بہت سی قربانیوں کے باعث آج ملک میں امن قائم ہوا۔

اسلام میں انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔

امن ہمارے اور دنیا کے بھی حق میں ہے۔

ہم نےدہشت گردی کے خلاف کامیابی سے جنگ لڑی۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشرتی اقدار مضبوط ہیں۔

ملک میں امن کی بحالی پر سکیورٹی فورسز کے مشکور ہیں۔

بھارت میں بھی سوشل میڈیا پر ‘نو ٹو وار’ ٹاپ ٹرینڈ ہے۔

بھارتی جارحیت کے بعد پوری قوم متحد ہو چکی ہے۔

جنگ مسئلہ کا حل نہیں، خطے میں امن بہت ضروری ہے۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here