آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 11 مارچ تک توسیع

    0
    70
    آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 11 مارچ تک توسیع
    آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 11 مارچ تک توسیع

    کراچی(حمزہ گیلانی) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف نیب انکوائری کیس،احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 مارچ تک توسیع کر دی۔

    عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر پیش رفت سے آگاہ کرنے کا حکم دے دیا

    احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف نیب انکوائری کا معاملہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نیب عدالت میں پیش۔

    آغا سراج درانی کی پیشی کے وقت رہنماؤں اور جیالوں کی بڑی تعداد موجود۔ کارکنان کی نعرے بازی۔

    تفتیشی افسر نے عدالت سے آغا سراج کے ریمانڈ کی درخواست کی جس پر عدالت نے استفسار کیا کے بتایا جائے کے ریمانڈ کیوں چاہیے جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کے آغا سراج درانی روزانہ کی بنیاد پر اسمبلی چلے جاتے ہیں۔ آغا سراج درانی کا مزید ریمانڈ درکار ہے۔

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ آغا سراج درانی کی کروڑوں روپے کی جائیداد کا معلوم ہوا ہے۔

    مختلف بنگلے آغا سراج درانی کی ملکیت ثابت ہو رہے ہیں۔

    ان کی ادائیگی فرنٹ مین کے ذریعے کی گئی، تفتیشی افسر نے بتایا کے فرنٹ مین گلزار احمد مفرور ہے۔

    گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں۔

    آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ نیب کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہوں۔

    انہوں نے نیب کے رویے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے اہلخانہ کے ساتھ غیر مہذب رویہ اختیار کیا گیا۔

    جیالے، رہنماء بھی احتساب عدالت پہنچے اور آغا سراج درانی سے ملاقات کی۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج الدین کے بھائی آغا مسیح الدین نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 مارچ تک توسیع کر دی۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here