Mutton Karahi Recipes In Urdu

0
921
mutton-karahi-Bollnews

اجزاء

(بکرے کی ران ایک کلو (چھوٹے ٹکڑے

تیل ایک کپ

ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ

ٹماٹر آدھا کلو

دہی ایک چوتھائی کپ

نمک حسب ذائقہ

(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی

(گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا

(دھنیا ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا

(کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی

(ہری مرچ آٹھ سے دس عدد (ثابت

ہرا دھنیا آدھا گٹھی

(ادرک دو کھانے کے چمچ (باریک کٹی ہوئی

اجزاء/ترکیب

پین یا کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں گوشت شامل کرلیں۔

اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر درمیانی آنچ پر اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہوجائے۔

اس کے بعد گوشت میں تین گلاس پانی شامل کرکے ڈھانپ کر اتنا پکائیں کہ گوشت گل جائے۔

جب گوشت آدھا گل جائے تو اس میں ٹماٹر، دہی، نمک اور پسی لال مرچ شامل کرلیں۔

گوشت کو ہلکی آنچ پر پکنے دیں اور اتنا پکائیں کہ اچھی طرح گل جائے۔

پھر اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر، کٹا دھنیا، کالی مرچ، ثابت ہری مرچ اور تھوڑا ہرا دھنیا ڈال کر مکس کرکے آنچ سے ہٹا دیں۔

ہرا دھنیا اور باریک کٹی ادرک سے گارنش کریں۔

نان، رائتہ اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here