نیب لاہور نے سابق چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

0
109
نیب لاہور نے سابق چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
نیب لاہور نے سابق چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

لاہور: (بول نیوز) نیب نے سابق چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ کیخلاف چھان بین شروع کر دی ہے، عرفان قیصر شیخ پر ٹیوٹا میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیرقانونی بھرتیاں کرنے کے الزامات ہیں۔

نیب لاہور کا سابق چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصرشیخ کے گرد گھیرا تنگ، نیب نے عرفان قیصر شیخ کیخلاف چیئرمین ٹیوٹا کی حیثیت سے اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں جانچ پڑتال شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق عرفان قیصر شیخ نے گریڈ 18 اور 19 کے عہدوں پر غیرقانی بھرتیاں کر کے من پسند افراد کو نوازا۔

نیب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عرفان قیصر شیخ نے چیئرمین ٹیوٹا کے اپنے عہدے کا صرف ناجائز استعمال کیا بلکہ اختیارات سے بھی تجاوز کیا ہے، اسی سلسلے میں نیب کو متعدد درخواستیں بھی موصول ہو چکی ہیں۔ نیب نے ان درخواستوں کی جانچ پڑتال کی اور اس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد انکوائری شروع کی۔ ذرائع نے بتایا کہ عرفان قیصر شیخ کے دور میں ہونے والی تمام بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ مانگ لیا گیا جس کا تفصیلی جائزہ لے کر تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here